الجمعة، 09 شوال 1445| 2024/04/19
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

حزب التحریر واہگہ بارڈر پر بم دھماکے کی شدید مزمت کرتی ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اس کے ماسٹر مائنڈ امریکہ کو خطے سےنکالا جانا ضروری ہے

کل لاہور واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب سے واپس آنے والے لوگوں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس میں ساٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان دہشت گردی کی اس واردات کی شدید مذمت کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ مرنے والوں کو اللہ اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔
جب سے امریکہ افغانستان اور اس خطے میں داخل ہوا ہے پاکستان خوفناک دھماکوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ اس قسم کی طویل اور خوفناک دہشت گردی کا سامنا تو پاکستان کو اس وقت بھی نہیں کرنا پڑا تھا جب سوویت یونین افغانستان پر قابض ہوا تھا اور نہ ہی بھارت سوویت یونین کا اتحادی ہونے کے باوجوداس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکا تھا ۔ لیکن جب سےسیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے افغانستان پر امریکی قبضے کو مستحکم کرنے اور اس قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے قبائلی مسلمانوں کے خلاف امریکہ کو مددو معاونت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کی سرزمین کو امریکی دہشت گرد تنظیموں سی.آئی.اے، ایف.بی.آئی، بلیک واٹر اور ریمنڈ ڈیوس جیسی تنظیموں کے لئے کھول دیا ہے پاکستان کی فوجی و شہری تنصیبات مسلسل خوفناک حملوں کی زد میں ہیں۔ اگر پاکستان تنہا سوویت یونین جیسی خوفناک سپر پاور سمیت بھارت کو بھی پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے سے روکنے میں کامیاب رہا تو اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ ان کی ایجنسیوں کو پاکستان بھر میں آزادانہ گھومنے، رہائش اختیار کرنے ، منصوبے بنانے اور ان پر عملدرآمد کروانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ حکمران یہ کہتے ہیں ہمیں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد و معاونت حاصل ہے اور مد مقابل دنیا کی کوئی سپر پاور نہیں بلکہ چھوٹی چھوٹی عسکری تنظیمیں ہیں تو پھر کس طرح یہ چھوٹی تنظیمیں اس قدر خوفناک دہشت گردی کی کاروائیاں کر سکتی ہیں جو ماضی میں ایک سپر پاور نہیں کرسکی؟ دراصل پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار کبھی بھی امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شمولیت کا کوئی جواز پیش نہیں کرسکے۔ اگر سوویت یونین کے قبضے کےخلاف لڑنا جہاد تھا تو امریکی قبضے کے خلاف لڑنا دہشت گردی کیسے ہوگیا؟ تو امریکی صلیبی جنگ میں شرکت کے جواز کو پیدا کرنے کے لئے ہی ان امریکی دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان میں کھلا چھوڑ دیا گیا ہے تا کہ وہ واہگہ بارڈر جیسے خوفناک حملوں کی منصوبہ بندی کریں اور ان پر عمل درآمد کروا کر ان حملوں کی ذمہ داری قبائلی مسلمانوں پر ڈال دیں اور یہ کہیں کہ ان قبائلیوں کوافغانستان میں موجود ہمارے دشمن بھارت کی حمائت حاصل ہے جبکہ بھارت کو بھی افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرنے کی اجازت امریکہ ہی نے دی ہے۔ اس طرح امریکی جنگ کی خلاف افواج پاکستان اور پاکستان کی عوام میں موجود طاقتور رائے عامہ کو تبدیل کیا جائے اور وہ اس جنگ کو اپنی جنگ سمجھنے پر مجبور ہو جائیں۔ اسی لئے 2009 میں اوبامہ نے یہ کہا تھا کہ "ماضی میں پاکستان میں ایسے لوگ رہے ہیں جو یہ کہتے تھے کہ انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد ان کی جنگ نہیں ہے.....لیکن جب معصوم لوگ کراچی سے اسلام آباد تک قتل ہوئے تو رائے عامہ تبدیل ہوگئی"۔
لہذا پاکستان اور خطے میں حقیقی امن صرف امریکہ کو بے دخل کر کے اور بھارت کو اس کی اوقات یاد دلا کر ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ امریکہ کو مزید خطے میں رہنے کی اجازت دینے سے اور بھارت کو اقتصادی و سیاسی مراعات فراہم کرنے امن حاصل نہیں ہوگا ۔ افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران پر لازم ہے کہ وہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار امریکی ایجنٹوں سے قوم کو نجات دلائیں اور خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کو نصرۃ دیں کہ یہ کام ان کے سوا اور کوئی نہیں کرسکتا۔ صرف خلافت کا قیام ہی خطے کے تمام مسلمانوں کو امریکی دہشت گردی کے خلاف یکجا کردے گا اورخلافت خطے کو امریکی دہشت گردی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلائے گی۔
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Read more...

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف حزب التحریر کا مظاہرہ صرف خلافت ہی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے راولپنڈی اسلام آباد میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ: "بھارتی جارحیت امریکی شہ پر ہے صرف خلافت ہی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگی"، "بھارتی جارحیت پر مجرمانہ خاموشی پاکستان کے عوام اور ان کے دین سے غداری ہے"۔
مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ راحیل-نواز حکومت امریکی پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب نہیں دے رہی جس کی وجہ سے بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ خطے میں امریکی پولیس مین کا کردار ادا کرنے کے لئے بھارت کو مضبوط اور پاکستان کو کمزور کیا جارہا ہے اور اس امریکی منصوبے میں پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار پوری طرح ملوث ہیں۔ مظاہرین نے افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے اس مجرمانہ فعل پر خاموشی اختیار کرنے کی روش کو ترک کرتے ہوئے ان غداروں کو اکھاڑ پھینکیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ افواج پاکستان کے مخلص افسران حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں اور خلافت کے قیام کو عمل میں لائیں اور پھر خلافت اسلام کے حکم اور ان کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دے گی کہ وہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنا تک بھول جائے گا۔

Read more...

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت راحیل-نواز حکومت کا کمزور ردِّعمل بھارت کو جارحیت کی ہمت فراہم کررہا ہے

اکتوبر کے پہلے ہفتے سے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے عیدالاضحٰی کے تینوں دن جاری رہی جس میں سینکڑوں مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ بھارت کو اس کھلم کھلا جارحیت کا موقع اور ہمت پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت میں موجود غداروں نے فراہم کی ہے جو امریکی ہدایت پر بھارت کے خلاف کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرتے چلے آرہے ہیں جس سے بھارت کو اس کی اوقات یاد دلائی جائے۔
بھارت کی جانب سے حالیہ جارحیت پر راحیل-نواز حکومت کا بھارت کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی نصیحت دراصل مسلمانوں کی سب سے بڑی اور طاقتور فوج کو یہ پیغام دینا تھا کہ حکومت کی پالیسی بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی نہیں ہے لہٰذا وہ اپنے جذبہ ایمانی پر بھاری پتھر رکھ دیں اور خاموشی سے مسلمانوں کا خون بہتا دیکھتے رہیں۔ اس انتہائی کمزور بیان نے بھارت کو ہمت فراہم کی اور اس نے یہ کہا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال بگڑنے پر قطعاً پریشان نہیں بلکہ بھارتی وزیر دفاع نے کاروائی کی دھمکی بھی دی۔ بھارت نےیہ بیان اس طرح دیا جیسے وہ کسی ایٹمی پاکستان سے نہیں بلکہ کسی چھوٹی سی انتہائی کمزور ریاست سے مخاطب ہے۔
سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار امریکی ہدایت پر بھارت کو اس خطے میں طاقتور مقام دینے کے لئے پاکستان کو کمزور کرتے جارہے ہیں۔ بھارت کو امریکہ نے افغانستان میں قدم جمانے کا موقع فراہم کردیا یہ غدار خاموش رہے، بھارت کو پاکستان کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک تک زمینی راستہ فراہم کرنے کی بات ہو یا وہاں سے گیس کی بھارت تک فراہمی کی بات ہو ان غداروں نے اس کی حوصلہ افزائی ہی کی اور پھر پاکستان کی افواج کو قبائلی علاقوں میں بالخصوص اور پورے ملک میں بالعموم امریکی جنگ میں ملوث کر کے افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف روائتی جنگ لڑنے کی صلاحیت پر بھی کاری ضرب لگائی ہے جس کی وجہ سے 12 اگست 2014 کو بھارتی افواج سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ کہا کہ "پاکستان کی افواج روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت کھو چکی ہے"۔
اے افواج پاکستان ! سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار تمھاری شان و شوکت کو ختم کرتے جارہے ہیں ۔ کیا تم یہ گوارا کرسکتے ہو کہ اس پورے خطے پر بھارت کی بالادستی ہو اور تمھاری طاقت کو نہ صرف کم کردیا جائے بلکہ اس کو بھی امریکی مفاد میں ان مجاہدین کے خلاف استعمال کیا جائے جو افغانستان و کشمیر میں امریکہ و بھارت کے خلاف جہاد کررہے ہیں؟ کیا تم یہ برداشت کرسکتے ہو کہ تمھاری آنکھوں کے سامنے ان لوگوں کو کافر بھارت قتل کرتا جائے جن کی حفاظت کی قسم تم نے کھائی ہے؟ اور کیا تم یہ برداشت کرسکتے ہو کہ جب تم اپنے رب اللہ سبحانہ و تعالٰی کے سامنے پیش ہو تو ندامت سے تمھاری گرنیں جھکی ہوں؟ افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران! آگے بڑھو اور خود کو اوراپنی قوم کو بھارت اور امریکہ کے سامنے ذلیل رسوا ہونے سے بچاؤ اور خلافت کے قیام کے لئے نصرۃ فراہم کرو جس کے قیام میں ہی تمھاری اور پوری امت کی بھلائی ہے اور پھر مسلمانوں کا خلیفہ مسلمانوں کی عظیم الشان افواج کو حرکت میں لائے گا اور کشمیر و افغانستان کو کفار کے ناپاک وجود سے پاک کردے گا۔
فَلاَ تَهِنُواْ وَتَدْعُوۤاْ إِلَى ٱلسَّلْمِ وَأَنتُمُ ٱلأَعْلَوْنَ وَٱللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ
"سو تم ہمت مت ہارواور (دشمنوں کو ) صلح کی طرف مت بلاؤ اور تم ہی غالب رہو گےاور اللہ تمھارے ساتھ ہے اور وہ تمھارے اعمال میں ہرگز کمی نہیں کرے گا" (محمد:35)
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Read more...

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے عید کا پیغام جاری کردیا رسول اللہ ﷺ کے نقش قدم پر چلنے والی دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لئے اپنی کوشش میں اضافہ کردیں

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان کے مسلمانوں کے لئے عید کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان شہزاد شیخ نے پاکستان کے مسلمانوں سے خطاب کیا ہے۔ شہزاد شیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ " ہم اس وقت عیدلاضحٰی منا رہے ہیں جب دنیا بھر میں مسلمانوں کو صرف اس وجہ سے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالٰی ہمارے رب ہیں۔ مسلمان صرف غیر ملکی طاقتوں سے ہی نبر دآزما نہیں ہیں جن کی قیادت امریکہ کررہا ہے بلکہ وہ اپنے حکمرانوں کے ہاتھوں بھی بدترین ظلم و ستم کا نشانہ بن رہے ہیں"۔
شہزاد شیخ نے مزید کہا کہ "اس وقت دنیا کے بد ترین دہشت گرد امریکہ نے ایک بار پھر ایک مسلم ملک، شام کی مقدس سرزمین پر حملہ کردیا ہے، اور اس کے لئے یہ جواز گھڑا ہے وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کررہا ہے۔ امریکہ یہ حملہ اس لئے کررہا ہے کیونکہ اس نے یہ دیکھ لیا ہےکہ شام کے مسلمانوں نےبدترین مظالم سہنے کے باجود جس کا انسانیت نے کبھی مشاہدہ نہیں کیا تھا امریکی ایجنٹ بشار کے سامنے سر جھکانے سے انکار کردیا ہے ۔شام کے مسلمان یہ سب کچھ اس لیے کررہے ہیں کیونکہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کے زیر سایہ زندگی گزار کر اللہ کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں"۔
انہوں نے پاکستان کے مسلمانوں کو ان پر عائد عظیم ذمہ داری کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ" ہم ،جو پاکستان میں کسی قدر سکون کے حالات میں زندگی گزاررہے ہیں ، کو بنوت کے نقش قدم پر دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھنا ہے جو کہ اللہ کی رضا سے زیادہ دور نہیں۔ پھر دوبارہ مسلمان دنیا بھر میں حقیقی معنوں میں عید منائیں گے اور کفار اسلام اور مسلمانوں کی طاقت و عظمت کو دیکھیں گے"۔
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَٱللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ ٱلْكَافِرُونَ
وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں لیکن اللہ اپنے نور کو مکمل کرے گا اگرچہ کفار کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے" (الصف:8)
آخر میں شہزاد شیخ نےدنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدلاضحٰی کی مبارک باد دی۔
نوٹ: عید کے اس پیغام کی ویڈیو مندرجہ ذیل لنک پر دیکھی جاسکتی ہے:
http://www.dailymotion.com/video/x2747am_eid-al-adha-message-1435-from-pakistan_news
یا
http://pk.tl/1hwl

Read more...

افواج پاکستان کولازمی امریکہ کی قابض افواج سے لڑنے کی تیاری کرنی چاہیے

افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 30 ستمبر 2014 کو قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کے فوجی مرکز کا کھاریاں میں افتتاح کیا۔ فوج کے ترجمان نے اس ادارے کے بارے میں بتایا کہ "انتہائی اعلیٰ سہولیات سے مزین اس ادارے میں افواج کو ہر قسم کے علاقے میں دہشت گردی سے لڑنے کی تربیت فراہم کرنے کی وسیع صلاحیت موجود ہے"۔ یہ خبر اسی دن منظر عام پر آئی جب کٹھ پتلی افغان حکومت نے امریکہ کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت امریکہ مزید دس سال تک افغانستان پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکے گا۔ اس معاہدے سے متعلق واشنگٹن میں جاری ہونے والی دستاویزات کے مطابق امریکہ افغانستان میں دس ہزار امریکی فوج رکھ سکے گا اور اس کو نو اڈے حاصل ہوں گے جن میں وہ اڈے بھی شامل ہیں جو پاک افغان سرحد کے ساتھ واقع ہیں۔ اسی دوران ہمارے ازلی دشمن بھارت کے وزیر اعظم مودی نے امریکہ کے صدر اوباما سے ملاقات کی جس میں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی اور خطے سے متعلق خدشات کے حوالے سے انٹیلی جنس کی معلومات کا تبادلہ بڑھایا جائے جس میں افغانستان بھی شامل ہے۔
اس طرح پاکستان کی افواج کو امریکی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والوں سے لڑنے کے لئے تیار کیا جارہا ہے جبکہ امریکہ کے قبضے کے خلاف لڑنا اسلام نے فرض قرار دیا ہے اور راحیل-نواز حکومت امریکہ کو اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لئے اس کو ایک ایک قدم پر معاونت فراہم کررہی ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پاکستان اس معاہدے پر دستخط کو خوش آئیند قرار دے جس کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کے سب بڑے دشمن امریکہ کو دنیا کی واحد مسلم ایٹمی قوت کی دہلیز پر اڈے قائم کرنے اور فوجوں کو رکھنے کی اجازت مل جائے؟ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو کوئی شرم نہیں کہ وہ ہر اس اقدام، معاہدے اور تجویز کو پاکستان کے مفاد میں قرار دے دیتے ہیں جو درحقیقت پاکستان کے مفاد میں قطعاً نہیں ہوتا بلکہ ہمارے دشمن امریکہ کے مفاد میں ہوتا ہے۔ آج کے دن تک سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے پورا ملک امریکی دہشت گردی کے نیٹ ورک کے لئے کھول رکھا ہے جو حساس ترین علاقوں میں حملے کروانے کے لئے آزادی سے معلومات اکٹھی کرتے پھرتے ہیں اور اگر یہ امریکی پکڑے جائیں تو انہیں رہا کردیتے ہیں۔ اس کے بعد غدار حکومت جہاد کو بدنام کرنے کے لئے امریکی ترجمان کا کردار ادا کرتی ہے اور جانتے بوجھتے ہوئے مخلص مجاہدین کو، جو افغانستان میں امریکہ کے خلاف لڑ رہے ہیں، ان لوگوں سے ملادیتے ہیں جن کے کردار انتہائی مشکوک ہیں اور جوافواج پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ اور آخر میں یہ مجرم حکومت ہماری افواج کو قبائلی علاقوں میں اپنے ہی مسلمان بھائیوں سے اس غلیظ فتنے کی جنگ لڑنے کے لئے بھیجتی ہے اور پھر اس کے نتیجے میں دونوں جانب سے مسلمانوں کا ہی خون امریکی راج کے استحکام کے لئے بہتا ہے اور یہ خطہ بدامنی اور بد حالی کا شکار ہوجاتا ہے۔
یہی وقت ہے کہ افواج میں موجود مخلص افسران خلافت کے قیام کے لئے نصرۃ فراہم کریں جو مسلمانوں کی افواج اور قبائل کو قابض امریکہ کے خلاف ایک قوت کی شکل میں متحرک کرے گی۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں،
يٰأَيُّهَا ٱلَّذِينَ آمَنُواْ هَلْ أَدُلُّكمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنجِيكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ط تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ط يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِى جَنَّاتِ عَدْنٍ ذٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
"اے ایمان والو! کیا میں تمہیں وہ تجارت بتا دوں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچا لے؟ اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تمہیں علم ہو۔ اللہ تعالٰی تمہارے گناہ معاف فرمادے گااور تمہیں ان جنتوں میں پہنچائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور صاف ستھرے گھروں میں جو جنت عدن میں ہوں گے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے" (الصف:10-12)۔

Read more...

بھارت کے سامنے جھکنا اللہ سبحانہ و تعالٰی، اس کے رسولﷺ اور مؤمنین کے خلاف جرم ہے راحیل-نواز حکومت کشمیر کو ہندوستان کے قبضے سے آزاد کرانے کی ذمہ داری سے دست بردار ہوگئی

راحیل -نواز حکومت نےاُس امریکی منصوبے کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بھارت کو طاقتور بنانے اور چین کے سامنے کھڑا کرنے کے لئے پاکستان کو کمزور کیا جانا ہے۔ 27 ستمبر 2014 کو وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتا ہے" اور اس نے دنیا کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ "جموں و کشمیر کے لوگ اب تک استصواب رائے کے وعدے کے پورا ہونے کے منتظر ہیں"۔ اس خطاب سے چند گھنٹوں قبل 26 ستمبر 2014 کو جنرل راحیل شریف نے کہا کہ "فوج امن کے حق میں ہے"۔
کئی دہائیوں سے بھارت نے مسلمانوں کے خلاف شدید دہشت اور ظلم کا رویہ اپنایا ہوا ہے چاہے وہ مقبوضہ کشمیر میں ہوں یا اس کی سرحدوں میں بسنے والے مسلمان ہوں جیسا کہ گجرات میں رہنےوالے مسلمان یا پاکستان کے خلاف جنگیں مسلط کرنا ہو۔ وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کوئی بدترین عمل کرنے سے باز نہیں رہتا اور اس کی یہ شہرت ہے کہ جہاں وہ ایک طرف امن کی بات کرتا ہے تو اسی وقت اس نے اپنی بغل میں خنجر بھی چھپایا ہوتا ہے۔
لیکن راحیل-نواز حکومت کے واشنگٹن میں بیٹھے آقا یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے ازلی اور ناقابل اعتماد دشمن کے خلاف اقدامات سے گریز کرے اور اپنا دفاع کمزور کرلے۔ وہ یہ مطالبہ اس لئے کرتے ہیں تاکہ دنیا کی طاقتور ترین مسلم ریاست اور واحد مسلم ایٹمی قوت خطے میں بھارت کو بالا دست علاقائی قوت بننے کی راہ میں روکاوٹ نہ بنے۔ امریکہ کی یہ ضرورت ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان سے آگے نکلے تاکہ وہ خطے میں مسلمانوں کو بالادست قوت بننے سے روکے اور امریکہ کے خلاف کھڑے ہونے والے چین کو چیلنج کرسکے۔ لہٰذا پاکستان ہندو کے رحم و کرم پر ہوگا جو اس قدر ظالم ہے کہ جس کی وجہ سے لاکھوں مسلمانوں نے ہجرت کی اور لاکھوں نے شہادت کو گلے لگایا تاکہ ہندو کی حکمرانی سے نکل کر ایک الگ ریاست پاکستان میں زندگی گزار سکیں۔
حزب التحریر راحیل-نواز حکومت کے اس غدارانہ موقف کی پُرزور مذمت کرتی ہے اور اس بات کو واضح کردینا چاہتی ہے کہ کشمیر کی آزادی کی ذمہ داری افواج پاکستان کی ہے۔ تو کس طرح یہ غافل حکمران اسی بین الاقوامی برادری کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پکار سکتے ہیں جنھوں نے اس مسئلے کو پہلے پیدا کیا اور پھر جان بوجھ کر اس کے منصفانہ حل کو تاخیر کا شکار کرتے ہیں تا کہ اپنے مفادات کو آگے بڑھا سکیں؟ حزب التحریر خلافت کے فوری قیام کا مطالبہ کرتی ہے جو کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ اس خطے کے 550 ملین مسلمانوں کو ان کے دشمنوں کے خلاف یکجا کرے گی۔
إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِى ٱلدِّينِ وَأَخْرَجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُواْ عَلَىٰ إِخْرَاجِكُمْ أَن تَوَلَّوْهُمْ وَمَن يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَـٰئِكَ هُمُ ٱلظَّالِمُونَ
"جن لوگوں نے دین کی وجہ سے تمھارے ساتھ قتال کیا اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکال دیا اور تمہارے نکالنے میں دوسروں کی مدد کی اللہ تعالٰی ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے اور جو لوگ ان سے دوستی کرتے ہیں وہی ظالم ہیں" (الممتحنہ:9)۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک