Logo
Print this page

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    16 من ربيع الاول 1439هـ شمارہ نمبر: PR17080
عیسوی تاریخ     پیر, 04 دسمبر 2017 م

  جیمز میٹس کے دورہ پاکستان کے خلاف حزب التحریر ولایہ پاکستان کے مظاہرے

 

حکمران پاکستان اور اس کی افواج کو امریکی مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرنا بند کریں

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "امریکی سیکریٹری دفاع کی پاکستان آمد کا مقصد افغانستان میں صلیبی مہم کو بچانا ہے“، اور “مسلمانوں کے قاتل کا پاکستان میں استقبال مسلمانوں کے خون سے غداری ہے“۔

 

امریکہ افغانستان میں 16 سال تک جنگ لڑنے ، اربوں ڈالر خرچ کرنےاور جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود  افغانستان میں  صلیبی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ناکام چلا آرہا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے امریکہ کی حالت اس پاگل کتے کی سی ہو چکی ہے جو دوسروں کے ساتھ ساتھ خود کو بھی کاٹنے سے باز نہیں رہ سکتا۔   پاگل کتے سے جان چھڑانے کا ایک ہی حل ہوتا ہے کہ اسے گولی مار دی جائے تا کہ اس کے شر سے تمام لوگ محفوظ ہوجائیں۔ لہٰذا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کو افغان مجاہدین کی مددکرنے کا حکم جاری کیا جاتا تا کہ خطے کو امریکہ کے ناپاک وجود سے پاک کر کے اس کا امن واپس لوٹا دیا جائے  لیکن پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار پاکستان کی افواج اور آئی ایس آئی  کو امریکہ کو بچانے کے لیے استعمال کررہے ہیں تا کہ افغانستان میں اس کی موجودگی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جاسکے۔  امریکی سیکریٹری دفاع جیمزمیٹس کا حالیہ دورہ پاکستان کا مقصداپنے ایجنٹوں کی اسی کارکردگی کا جائزہ لینا اور “ڈو مور”کا حکم جاری کرنا ہے  ۔  اسی لیے پاکستان پہنچنے سے قبل ہی 2 دسمبر 2017 کوقاہرہ جاتے ہوئے جیمزمیٹس نے کہا، “ہم نے پاکستان کے رہنماوں سے سنا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتے، لہٰذا میں یہ دیکھنے کی امید کرتا ہوں کہ اس قسم کا عمل ان کی پالیسیوں میں نظر آئے گا”۔ 

 

یہ امریکہ ہی ہے جس نے بھارت کو افغانستان میں قدم جمانے اور پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ سیاسی و فوجی قیادت یہ بات تو  کہتی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہا ہے لیکن یہ نہیں کہتی کہ ان کے آقا امریکہ ہی نے تو بھارت  کوایسا کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ بلکہ وہ تو اب بھی  یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ سے دوستی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ کیا یہ حکمران پاگل ہو چکے ہیں جو انہیں یہ کھلی حقیقت  نظر نہیں آرہی؟ درحقیقت یہ حکمران اللہ سبحانہ و تعالیٰ،اس کے رسولﷺ، دین اسلام اور امت مسلمہ کے ساتھ وفادار ہی نہیں ہیں بلکہ ان کی وفاداریاں اللہ سبحانہ و تعالیٰ،اس کے رسولﷺ، دین  اسلام اور امت مسلمہ کے دشمنوں اور ان کے سردار امریکہ کے ساتھ ہے۔

 

لہٰذا افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران کو فوری طور پر نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کرنی چاہیے تا کہ پھر خلیفہ راشد افواج پاکستان  اور افغان مجاہدین کی طاقت کو یکجا کرکے امریکہ کو اس خطے سے ذلیل و رسوا کرکے نکالے  اور مسلمانوں کے کلیجے ٹھنڈے کرے ۔

 

قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ ٱللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ

“ان سے تم جنگ کرو اللہ تعالیٰ انہیں تمہارے ہاتھوں عذاب دے گا، انہیں ذلیل و رسوا کرے گا، تمہیں ان پر مدد دے گا اور مسلمانوں کے کلیجے ٹھنڈے کرے گا”(التوبہ:14)

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.