Logo
Print this page

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    7 من ربيع الثاني 1438هـ شمارہ نمبر: PR17084
عیسوی تاریخ     پیر, 25 دسمبر 2017 م
  •  اکھنڈ بھارت منصوبے کو ناکام بناؤ
  •  پاکستان کے حکمرانوں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تو اس کے خاندان سے ملنے کی اجازت دے دی 
  • لیکن خلافت کے داعی نوید بٹ کو اس حق سے محروم رکھا ہوا ہے

 

         25 دسمبر 2017 کو پاکستان کے حکمرانوں نے بھارتی بحریہ کے آفیسر کلبھوشن یادیو کو اپنی بیوی اور والدہ سے ملنے کی اجازت دی جس نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کروانے کا اعتراف کیا تھا۔ حکمرانوں نے اس ملاقات کے لیے مکمل تحفظ فراہم کیا۔ حکمرانوں کا خلافت کے داعی اور پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کے ساتھ رویہ انتہائی وحشیانہ ہے جبکہ اعتراف جرم کرنے والے بھارتی دہشت گرد کے ساتھ رویہ بالکل مختلف ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں نے نوید بٹ کو 11 مئی 2012 سے اغوا کر کے قید کر رکھا ہے اور اس دن سے آج تک ان کا اپنے خاندان سے فون تک پر رابطہ نہیں کرایا گیا اور نہ ہی انہیں اپنے بیوی بچوں سے ملوایا گیا بلکہ یہ تک نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں قید ہیں اور ان کی صحت کیسی ہے۔ حکومت کا رویہ نوید بٹ کے خلاف بے رحمانہ اور ظالمانہ ہے جبکہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے ذریعے مسلم دنیا کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کر رہے تھے وہ خلافت جو خطے میں اکھنڈ بھارت کے خواب کو ملیا میٹ کر دے گی۔

 

         اے پاکستان کے مسلمانو! اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:

 

مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ 

“محمد اللہ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل ہیں” (الفتح:29)۔

 

اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

ومن عادى أولياء الله فقد بارز الله بالمحاربة

“اور جو کوئی اولیاء (اللہ کے دوستوں) کے خلاف ظلم کا مظاہرہ کرتا ہے، وہ اللہ کے غضب کا سامنا کرے گا” (حاکم نے معاذ بن جبل سے اسے صحیح حدیث کے طور پر روایت کیا ہے)۔

 

         پاکستان کے حکمرانوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی دباؤ اور استعماری اداروں، اس معاملے میں بین الاقوامی عدالت برائے انصاف، کے سامنے جھک جائیں گے، لیکن اپنے لوگوں اور مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ رویہ جاری رکھیں گے۔

 

         اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو!

نوید بٹ اور ان جیسے لوگ پاکستان میں، جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا، اسلام کے نفاذ کو یقینی بنانے کی اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ یہی وقت ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ جو کم سے کم کام آپ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ ظالم و جابر حکمرانوں کے قید خانے سے نوید بٹ کی رہائی کے لیے اپنی طاقت و قوت استعمال کریں۔ اور اس سے بڑھ کر یہ بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ امت کو اس ظلم کے دور سے نکالنے کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں تاکہ نبوت کے طریقے پر خلافت کا قیام فوری عمل میں لایا جاسکے اور خلیفہ راشد کو بیعت دی جائے اور اسلام نافذ ہو۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:

 

وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ

“اور جو کوئی اللہ کی نازل کردہ وحی کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا وہی ظالم ہے” (المائدہ:45)۔

           اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

وَمَنْ مَاتَ وَلَيْسَ فِي عُنُقِهِ بَيْعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً

“اور جو کوئی اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں (خلیفہ کی) بیعت (کا طوق) نہ ہو تو وہ جاہلیت کی موت مرا” (مسلم)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Template Design © Joomla Templates | GavickPro. All rights reserved.