السبت، 10 شوال 1445| 2024/04/20
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    11 من جمادى الأولى 1439هـ شمارہ نمبر: PR17085
عیسوی تاریخ     جمعہ, 29 دسمبر 2017 م
  • امریکی راج کے خاتمے کے لیے خلافت قائم کرو
  • امریکی موجودگی کے خاتمے کے لیے جارحانہ تقاریرکی نہیں بلکہ عملی اقدام کی ضرورت ہے

 

         پاکستان کے حکمران ٹرمپ کے نائب صدر مائیک پینس کی جانب سے مسلسل “ڈو مور” کے مطالبے کی وجہ سے مسلمانوں میں پیدا ہونے والے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل آصف غفور نے 28 دسمبر 2017 کو کہا کہ، ” اب پاکستان کو نہیں بلکہ افغانستان اور امریکہ کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔ ہم نے خود پر مسلط اور دوسروں کی جنگ دو بار پاکستان  میں لڑی اور اب کسی کے لیے کچھ نہیں کریں گے”۔  حکمرانوں کی نام نہاد جارحانہ تقاریر سن سن کر مسلمان  تھک چکے ہیں جبکہ یہ وقت عملی اقدامات لینے کا ہے تا کہ ہم پر مسلط امریکہ کی اجارہ داری کا خاتمہ کیا جائے۔  ایک ایسے وقت میں جب امریکہ مسلمانوں کوکچلنے کے لیے خطے میں بھارت کی طاقت اور بالادستی کو بڑھانے میں مدد دے رہا ہے،امریکہ کی خطے میں موجودگی پاکستان اور اس کے ایٹمی ہتھیاروں کے لیے خطرہ ہے۔ کیا حکمرانوں کی یہ ذمہ داری نہیں کہ وہ افغانستان میں باہر سے آئے امریکی افواج  کے لیے  پاکستان سے گزرنے والی  سپلائی لائن مستقل بنیادوں پر  کاٹ دیں؟ کیا حکمرانوں کی یہ ذمہ داری نہیں کہ وہ امریکہ کی غیر سرکای افواج اور انٹیلی جنس کو ملک سے نکال باہر کریں جو ہماری افواج پر حملے کرواتے ہیں تاکہ اپنی جنگ کو ہم پر مسلط کرسکیں؟ کیا وقت نہیں آگیا کہ امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کو بند کردیا جائے جوامریکہ کے دفتر خارجہ کے لیے دوسرے ممالک  میں جاسوسی کے اڈوں کے طور پر کام کرتے ہیں؟ کیا حکمرانوں کی یہ ذمہ داری نہیں کہ وہ مخلص قبائلی  جنگجوؤں کی   لڑنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں  یہاں تک کہ صلیبیوں کو مکمل طور پر نکال دیا جائے؟  اور کیا حکمرانوں کی یہ ذمہ داری نہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کردیں جس کے ذریعے مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کی دہلیز پر امریکہ کی موجودگی کو قانونی جواز مل جائے؟

 

اے پاکستان کے مسلمانو!  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے خبردار کیا ،

 

الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا

“جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں ، تو عزت تو سب اللہ ہی کی ہے”(النساء:139)۔

 

یہ کوئی حیران کن امر نہیں کہ کفار کے ساتھ اتحاد  نے ہمیں ذلیل و رسوا  اور تباہ و برباد کیا۔ یہ بھی کوئی حیران کن بات نہیں  کہ آپ کے غصے کو دیکھ کر موجودہ حکمران اسے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تا کہ اپنے آقا وں کے ساتھ عملی اتحاد کو مزید طول دے سکیں۔  ان کے دھوکے کو ان ہی کے منہ پر دے ماردیں۔ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کے شباب کے ساتھ کام کریں تا کہ امریکی راج کو عملاً ختم کردیا جائے۔  اس کے علاوہ کوئی بھی دوسرا عمل رسول اللہﷺ کی امت کو یکجا اور مضبوط نہیں کرسکے گا۔

 

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو! 

برما، فلسطین اور کشمیر پر حکمرانوں کی مجرمانہ بے حسی اور بے عملی سے مایوس ہوکر  امت اپنے ہیروز کا انتظار کررہی ہے۔ آپ کی صلاحیتوں پر نہ تو امت اور نہ ہی آپ کے دشمنوں  کو کوئی شک ہے۔ جب آپ اسلام اور اس کے دین کی حمایت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم کو پورا کرنے کے لیے پوری انکساری کے ساتھ نکلیں گے  تو آپ کے ساتھ اللہ سبحان و تعالیٰ کی مددبھی شامل حال ہوگی۔ یقیناً تاریخ خالد بن ولید، صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم جیسے ان مسلم فوجی کمانڈروں نے رقم کی ہے جنہوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمنوں کے خلاف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد کو سب سے بڑے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا  تھا۔ تو اُن صالح و راشد فوجی کمانڈروں کے نقش قدم پر چلیں ، کامیابی اور عزت کی راہ پر چلیں، اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں اور اس کام کے لیے آپ کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد کے سوا  کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

“اللہ تمہارا مدد گار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے۔ اور ایمان والوں کو صرف اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے”(آل عمران:160) ۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک