الخميس، 17 رمضان 1445| 2024/03/28
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    2 من جمادى الثانية 1439هـ شمارہ نمبر: PR18012
عیسوی تاریخ     اتوار, 18 فروری 2018 م
  • 54 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب: 
  • نہیں جنرل باجوہ، خلافت کوئی حسرت یا خواہش نہیں بلکہ ایک فرض ہے 
  • جس کی واپسی کی بشارت نبی آخرالزماں محمد ﷺ نے دی ہے

 

17 فروری 2018 کو 54ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ "تصورِ خلافت  جو کہ صرفتابناک ماضی کی واپسی کی خواہش ہے"، اور اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا، " پاکستان میں خلافت کے تصور کو کوئی جگہ نہیں ملی ہے"۔  مسلمانوں کی سب سے بڑی فوج کے سربراہ نے عالمی استعماری طاقتوں  کی  کانفرنس میں خلافت کے تصور کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش کی،وہ استعماری طاقتیں   جنہوں نے کئی صدیوں سے مسلم امت پر جنگ مسلط کررکھی ہے۔

 

یقیناً خلافت کوئی حسر ت یا خواہش  نہیں ہے بلکہ اس کا قیام مسلمانوں پر فرض ہے اور جس کے قیام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کواسلام نے بدترین موت  یعنی حالت کفر میں موت سے تشبیہ دی ہے۔رسول اللہﷺ نے فرمایا،

 

مَنْ مَاتَ وَلَيْسَ فِي عُنُقِهِ بَيْعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً

"اور جو کوئی اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں (خلیفہ کی) بیعت (کا طوق) نہ ہو تو وہ جاہلیت کی موت مرا  "(مسلم)۔ 

 

ہم پر ہر دور میں خلافت کا قیام  فرض ہے جس کے متعلق نبی آخرالزماں محمدﷺ نے فرمایا،

 

لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَسَتَكُونُ خُلَفَاءُ تَكْثُرُ قَالُوا فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ فُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ فَالْأَوَّلِ وَأَعْطُوهُمْ حَقَّهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ سَائِلُهُمْ عَمَّا اسْتَرْعَاهُمْ

 

"میرے بعد کوئی نبی  نہیں ہے بلکہ بڑی  کثرت سے خلفاء ہوں گے۔ صحابہ نے پوچھا:آپﷺ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا: تم ایک کے بعد دوسرے کی بیعت کو پورا کرو اور انہیں اُن کا حق ادا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ اُن سے اُن کی رعایا کے بارے میں پوچھے گا جو اُس نے انہیں دی "(بخاری)۔

 

اور انبیاء کے امام محمد ﷺنے ظلم کے دور کے بعد خلافت کی واپسی کی بشارت دی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا،

 ثُمّ تكونُ مُلْكاً جَبريَّةً، فتكونُ ما شاءَ الله أنْ تكون، ثُمّ يرفعُها إذا شاءَ أنْ يرفعَها. ثُمّ تكونُ خِلافةً على مِنهاج النُّبُوَّة، ثم سكت

"اس کے بعد ظلم کا دور ہوگا اور اس وقت تک رہے گا جب تک اللہ چاہیں گے اور پھر جب اللہ چاہیں گے اسے اٹھا لیں گے۔ اس کے بعد نبوت کے منہج پر خلافت ہو گی"(احمد)۔

 

اور یقیناً نہ صرف یہ کہ خلافت کی پکار نے پاکستان میں اپنی جگہ بنا لی ہے بلکہ اب یہ مسلمانوں کاپُرزور مطالبہ بن چکا ہے جن میں افواج میں موجود مسلمان بھی شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے حکمران خلافت کا نام لے کر خطاب کرنے پرمجبور ہوگئے  اور اپنے صلیبی آقاوں کو یہ یقین دلا رہے ہیں کہ وہ خوفزدہ نہ ہو کہ ایک بار پھر خلافت انہیں ڈرانے کے لیے واپس نہیں آرہی جیسا کہ ماضی میں وہ صدیوں تک اس کے خوف میں مبتلا رہے ہیں۔ اور اسی وجہ سے  خلافت کی واپسی کو روکنے کی ناکام کوشش میں پاکستان کے حکمرانوں نے خلافت کے داعیوں کے خلاف  جھوٹ، ظلم، گرفتاریوں، تشدد اور اغوا کی مہم شروع کررکھی ہے۔   حزب التحریر ولایہ پاکستان تمام مسلمانوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے خلافت کی فرضیت کو پورا کرنے کی جدوجہد کا حصہ بن جائیں۔ اور حزب افواج کے افسران سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں تا کہ دین حق ایک بار پھر مسلمانوں کی سرزمین پر نافذ ہوسکے۔  

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک