الجمعة، 08 ذو القعدة 1445| 2024/05/17
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 04 جنوری 2013 م

افواج پاکستان کی آپریشنل ترجیحات میں تبدیلی کیانی نے امریکہ کے سامنے پاکستان کی ذلت و رسوائی کے ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ہے

جنرل کیانی اپنے آقا امریکہ کے لیے اپنی مدت ملازمت کے آخری سال میں افواج پاکستان کی سوچ اور آپریشنل ترجیحات میں تبدیلی کے لیے سخت محنت کر رہا ہے تاکہ اس کے جانے کے بعد بھی پاکستان میں فتنے کی جنگ جاری و ساری رہے۔ جنرل کیانی کے لیے صرف اس قدر کام ہی کافی نہیں تھا کہ وہ اپنے جانے سے قبل سیاسی قیادت میں موجود غداروں کے چہروں کی تبدیلی کی نگرانی کرے بلکہ وہ افواج پاکستان پر بھی ایک نئی غدار قیادت مسلط کر کے جانا چاہتا ہے۔ افواج پاکستان کی گرین بک میں ایک اہم تبدیلی کر کے اس امریکی فتنے کی جنگ کو افواج پاکستان کی آپریشنل ترجیحات کا اہم ترین حصہ بنادیا گیا ہے۔ امریکہ بہت عرصے سے پاکستان پر یہ دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ بھارت کواپنی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دینے کی پالیسی کو تبدیل کرے اور "اندرونی خطرے" کو اپنی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے۔ افواج پاکستان کی آپریشنل ترجیحات میں تبدیلی اور ان کی نظر میں بھارت کی جگہ اپنے ہی قبائلی علاقے کو پاکستان کی سلامتی کو نمبر ایک مسئلہ بنانے کے لیے جنرل کیانی نے ایبٹ آباد اور سلالہ پر حملے کو جواز بنایا ہے۔ درحقیقت یہ حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارا اصل دشمن امریکہ ہے لیکن غدار کیانی ان حملوں کو اس فتنے کے جنگ کو مزید بھڑکانے کے لیے استعمال کر رہا ہے جس کے نتیجے میں افواج میں موجود ہمارے بیٹے اور پاکستان کی عوام اس جنگ کا ایندھن بنتے رہیں گے۔

پاکستان کی سلامتی کو درپیش اصل "اندرونی خطرہ" ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک، نیٹو سپلائی لائن، اسلام آباد میں مسلسل وسیع ہوتا امریکی سفارت خانہ اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کا وہ چھوٹا سا گروہ ہے جس کی قیادت زرداری اور کیانی کر رہے ہیں۔ اصل اندرونی خطرہ کیانی، زرداری اور ان کے چوروں کا وہ گروہ ہے جنھوں نے ہماری معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور عالمی سطح پر ایک ایٹمی طاقت پاکستان کو مذاق بنا دیا ہے۔ اصل اندرونی خطرہ موجودہ کفریہ نظام ہے جو ایک کے بعد دوسرے غدار کو غداری کرنے کا کھلا موقع فراہم کرتا ہے۔

ہم ان تمام لوگوں کو متنبہ کرتے ہیں جو اسلام، امت مسلمہ اور پاکستان کے خیرخواہ ہیں کہ افواج پاکستان کی آپریشنل ترجیحات میں یہ تبدیلی پاکستان کی امریکہ کی غلامی اور دنیا میں اس کی ذلت و رسوائی کا ایک نیا باب کھول دے گی جس کی اللہ سبحانہ و تعالی نے اجازت نہیں دی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں:

وَلَن یَجْعَلَ اللّہُ لِلْکَافِرِیْنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلا

"اور اللہ نے کافروں کو مومنین پر ہر گز کوئی راستہ (اختیار یا غلبہ) نہیں دیا" (النسأ:141)

لہذا ہم افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران کو پکارتے ہیں کہ وہ ان غداروں سے نجات اور خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کا ساتھ دیں۔ خلافت مسلم افواج کی آپریشنل ترجیحات کا درست تعین کرے گی جس کو ریاست خلافت کی زبردست خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی سیاسی حکمت عملی بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ خلافت زبردست اور جامع صنعتی انقلاب برپا کرے گی جس کے نتیجے میں ہماری افواج کو اپنے جدید ترین اسلح کی بناء پر دوسری تمام افواج پر فوجی برتری حاصل ہوگی۔ خلافت تمام مسلم علاقوں کو ایک ریاست تلے اکٹھا کرے گی جن کی قیادت ایک خلیفہ کرے گا۔ خلافت مسلم سرزمینوں پر قائم کفار کے قبضوں کا خاتمہ کرے گی جیسے یہودی ریاست اور کشمیر پر بھارتی قبضہ۔ خلافت ملک میں دشمن ریاستوں جیسے امریکہ کی پاکستان میں موجودگی کا خاتمہ کرے گی اور ان غیر مسلم ریاستوں کو، جن کی مسلمانوں کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، امریکی ظلم و جبر اور انسانوں کے بنائے ہوئے نظاموں کے خاتمے اور اسلام کی دعوت دے گی۔

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک