الخميس، 07 ذو القعدة 1445| 2024/05/16
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     منگل, 08 جنوری 2013 م

رہائی کے بعد حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ سعد جگرانوی کا بیان جابر حکمرانوں کا خاتمہ اور خلافت کا قیام یقینی ہے

اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں،

وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا

"حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، یقیناً باطل نے مٹنا ہی ہوتا ہے" (الاسرأ:81)

حق کی آواز کو خاموش کرانے کے لیے کیا نی وزرداری کی حکومت اور ان کے غنڈوں کو اپنے گھٹیاطریقہ کار تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ سینکڑوں خلافت کے داعیوں کو اغوا کرنے جن میں پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ بھی ہیں جن کو 11 مئی 2012 کو اغوا کیا گیا تھا اور تاحال وہ لاپتہ ہیں، کے باوجود حکومت خلافت کی پکار کو دبانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ لہذا ان گھٹیا ہتھکنڈوں کی ناکامی کے بعد حکومت نے اغوا کار کے رتبے سے ترقی کر کے کذاب (جھوٹے) کا رتبہ حاصل کر لیا ہے اور اب خلافت کے حمائتیوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے بنا کر، انھیں عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے اور اپنے قوانین کے ذریعے اور عدلیہ پر دباؤ ڈال کر حکومت اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کوشش کر رہی ہے۔

لیکن ان تمام باتوں کے باوجود عدالتوں کے سامنے حکومت ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ حزب التحریر کے اراکین ریاست کے لیے "خطرہ" ہیں۔ بلکہ ان کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ان مسلمانوں کا ملک ہے جن کے آباؤ اجداد نے اسلام کے نفاذکے لیے یہ ملک حاصل کیا اور آج کے دن تک وہ اس چیز کی خواہش اور تڑپ رکھتے ہیں۔ یہی وہ وجہ ہے کہ جابر حکمرانوں اور ان کے واشنگٹن میں بیٹھے آقاوں کے دباؤ کے باوجود عدالتیں خلافت کے داعیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ جاری کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ سعد جگرانوی کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ملک کو اصل خطرہ امریکہ اور پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجوداس کے ایجنٹوں کے چھوٹے سے گروہ سے ہے۔

ہم اس ناکام حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ خلافت کی پکار کو، جو کہ اللہ سبحانہ وتعالی کی وحی ہے، کبھی ختم نہ کر سکے گی بلکہ انشأ اللہ بہت جلد وہ اپنا خاتمہ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔ ہم حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ جہاں جہاں خلافت کے داعی موجود ہیں چاہے وہ جابر حکمرانوں کی جیلوں میں ہوں یا امت کے درمیان گلی محلوں میں ہوں یا وہ جن کو غائب کر دیا گیا ہے جیسا کہ نوید بٹ، یہ سب اللہ کی رحمت اور حفاظت کے سائے میں ہیں۔ سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں اور ان کے غنڈوں کو بھی ہم یقین دلاتے ہیں کہ تمھیں تھوڑا سا مزید انتظار کرنا ہے جب خلیفہ راشد امت کی تمام دولت اور قوت کو ایک طاقتور ریاست تلے اکٹھا کرے گا اور پھر مسلمانوں کی جانب سے تمہارے ظلم و ستم کا حساب لے گا۔ لہذا اس دن کی سختی سے بچنے کے لیے خود کو مزید کسی شیطانی کام میں ملوث مت کرو اور توبہ کرو۔

ہم اہل قوت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حزب التحریر کے ساتھ اس کی جدوجہد میں شامل ہوں تاکہ کیانی اور زرداری کی گرتی ہوئی حکومت کو ہٹا کر خلافت کے قیام کے ذریعے اسلام کی حکمرانی قائم کی جائے۔ اہل قوت اپنی صفوں میں موجود ان غداروں کو ایک لمحے کے لیے بھی برداشت مت کریں کیونکہ یہ ہمارے دشمنوں کی خوشنودی کے لیے ہمارے ملک کو تباہی و بربادی کے راستے پر لے جا رہے ہیں۔ یقیناً اہل قوت میں وہ ہی لوگ عقل مند ہیں جو آخرت میں بلند تر درجے کو حاصل کرنے کے لیے آج اسلام کے نفاذ کے لیے قدم بڑھائیں گے۔

میڈیا آفس حزب التحریر ولایہ پاکستان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک