الأربعاء، 21 ربيع الأول 1443| 2021/10/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

1 مرکزی میڈیا آفس: خصوصی کوریج

  "نوید بٹ۔۔۔۔ کیا دس سال تک اغوا کیے رکھنا کافی نہیں؟!''

 

11مئی 2021 کو ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کے اغوا کا دسواں سال شروع ہوگا، آپ کو 11مئی 2012 کو اغوا کرکے خفیہ اداروں کے عقوبت خانے میں رکھا گیاہے۔ اب تک  حکومت  نوید بٹ کو اپنے گھروالوں سے کسی بھی قسم کےرابطوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی فرماتاہے: 

 

﴿مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ

"محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ کفار کے لیے سخت اور آپس میں رحم دل ہیں"۔

پھر یہ امریکی ایجنٹ حکمرانوں کا یہ کیا ماجرا ہے؟! یہ کافر دشمنوں کےلیے نرم ہیں ان کے لیے محبت نرمی اور مہربانی کے جذبات کا اظہارکرتے رہتے ہیں  جبکہ مسلمانوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہیں،  ان سے آتش وآہن کی زبان میں بات کرتے ہیں، حلانکہ اللہ سبحانہ و تعالی اس  حدیث قدسی میں فرماتاہے جس کو رسول اللہ ﷺ نے اپنے رب سے بیان کیا ہے:  

«إِنَّ اللَّهَ قَالَ: مَنْ عَادَى لِي وَلِياً فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ»

"اللہ فرماتا ہے: جو میرے ولی سے دشمنی کرے  میں اسکے خلاف اعلان جنگ کرتاہوں" اس کو بخاری نے روایت کی ہے۔

 

   باوین سالہ نوید بٹ چار بچوں کے والد اور امت مسلمہ کا سپوت ہے امت کا یہ فرزند قابل تعریف ہے نوید ایک آئیڈیالوجیکل سیاست دان اور ان لوگوں میں سے ہے جو  نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے بعد حکمرانی  کے کسی بھی منصب کی ذمہ داری کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں، نوید اسلام آبادمیں مقیم ایک معزز کشمیری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ لاہور کے مشہور انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لیا پھر آپ کی امتیازی پوزیشن کی وجہ سے آپ کو امریکہ کی الینو یونیورسٹی بھیجاگیا جہاں سے آپ نے فراغت حاصل کی۔  پاکستان  واپس آکر  عالم اسلام میں نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے دوبارہ قیام  کی عالمی جدوجہد کا حصہ بننے سے قبل امریکہ میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کیا، مگر پرتعیش زندگی کو خیرباد کہہ کرسرکشوں کے ظلم وجبر کا سامنا کرنے کی ٹھان لی۔ بغیر کسی پس وپیش کےاسلام اور مسلمانوں کے خلاف کام کرنے والے حکمرانوں کی خیانت اور ان کی امریکہ کی دلالی کو بے نقاب کرتے رہے،  اپنی جدوجہد کے دوران سینکڑوں اخباری بیانات تحریر کیا، دسیوں پریس اسٹیٹمنٹ دیا، دسیوں پریس کانفرنسوں سے خطاب کیا، سیمناروں اور کانفرنسوں میں بولتے رہے، ہزاروں با اثر شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ خلافت کے قیام کی فرضیت اور اس کی تفصیلات سےلوگوں کو آگاہ کرنے کےلیے پاکستان کے طول وعرض میں سفر کیا، اپنی فکری اور سیاسی جدوجہد کے دوران  قیدوبند اور تشدد کا سامنا کیا  اپنی للکار اور بہادری کے لیے مشہور ہوئے۔

 

   یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ  پاکستان حکومتوں کے ظلم وجبر کے باوجود  کبھی اپنی جدوجہد سے پیچھے نہ ہٹی اور نہ اس میں سستی کا مظاہرہ کیا۔  بلکہ اس کی بجائے مسلمانوں  میں عمومی طور پر اور ہماری مسلح افواج میں خصوصی طورپر حزب التحریر اثر میں اضافہ ہوا۔ اسی لیے وہ مسلمان اللہ سبحانہ وتعالی اور اس کے رسول ﷺ کی راہ میں مصائب برداشت کرتے ہیں وہی مخلص ہیں اور ایک مخلص قیادت کے مستحق ہیں۔ رمضان کے اس مبارک مہینے میں ہم اللہ سبحانہ وتعالی سے دعاگو ہیں کہ اس نے جیسے یوسف علیہ السلام کو  قیدخانے سے نکالا نوید بٹ کو بھی جابروں اور ظالموں کے عقوبت خانوں سے نکالے اور اللہ کے نازل کردہ کے ذریعے حکمرانی کا شرف عطا کرے تب 

﴿وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ

"عنقریب ظلم کرنے والے جان لیں گے کہ وہ کس کروٹ گرتے ہیں"۔

 

جمعہ 18 رمضان المبارک 1442 ہجری بمطابق 30 اپریل 2021

 

CMO line divider

 

دوسری زبانوں میں کوریج کو فالو کرنے کے لیے

 

Ar Gr Sw
Tr Ur #FreeNaveedButt


CMO line divider

 

ویڈیو بیان انجینئر صلاح الدین عضاضہ (ابو محمد)

ڈائیریکٹر مرکزی میڈیا آفس

نوید بٹ کے اغوا کے تسلسل کے حوالے سے اللہ ان کی مصیبت کو دور کرے

 

 

 

CMO line divider

 

ویڈیو بیان ڈاکٹر نسرین نواز

ڈائریکٹر شعبہ خواتین

مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

نوید بٹ کے اغوا کے تسلسل کے حوالے سے اللہ ان کی مصیبت کو دور کرے

 

 

 CMO line divider

 

رمضان کے بابرکت مہینے میں خلافت کے سچے داعی نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کریں

 

جو 11 مئی 2012 کو حکومتی ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا ہوئے تھے

اے بااثر اور اہل قوت لوگو! ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ اپنے اثرورسوخ اور طاقت کو اپنے معزز بھائی نوید بٹ کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کریں۔

نوید بٹ سے ہم سب اچھی طرح واقف ہیں، وہ ایک مخلص رہنما، نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے داعی اور ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان ہیں۔

ہمارے معزز بھائی نوید بٹ کو 11 مئی 2012 کو اُس وقت کی کیانی-زرداری حکومت  نے اغوا کیا تھا۔

 

رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ، جس میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو بے شمار اجر سے نوازتے ہیں، ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوید بٹ کے معاملے کو اٹھائیں اور ان کی رہائی کا مطالبہ کریں تا کہ ظلم کا دسوں سال مکمل نہ ہو۔ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ نوید اور اس کے گھر والوں کی اس مشکل میں مدد کریں کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ،

 

«مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ اَلدُّنْيَا، نَفَّسَ اَللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ اَلْقِيَامَةِ»

"جو شخص کسی مومن پر سے کوئی سختی دنیا کی دور کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر آخرت کی سختیوں میں سے ایک سختی دور کرے گا "

(مسلم)۔

 

25 من رمــضان المبارك 1442هـ- اتوار, 02 مئی 2021 م

 

#FreeNaveedButt

 

 

CMO line divider

 

Hashtag

 

 

#FreeNaveedButt Face Insta Twitter

 

CMO line divider

 

ٹوئیٹر کمپین

 

ان شاء اللہ ہم

 #FreeNaveedButt 

 

کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئیٹر کمپین 8 مئی 2021 مدینہ ٹائم 8 بجے اور پاکستان ٹائم رات دس بجے کریں گے

ہم تمام مخلص  مسلمانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بھائی نوید بٹ کی رہائی کےلیے اپنی آواز بلند کریں اللہ ان کو قیدوبند سے رہائی دے

 

اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی محنتوں کو آپ کے نیکیوں کے پلڑے میں ڈالے

 

2021 05 08 Naveed Butt Twitter Storm UR

 

CMO line divider

 

پریس ریلیز ولایہ پاکستان / حزب التحرير

 

رمضان کے بابرکت مہینے میں خلافت کے سچے داعی نوید بٹ کی رہائی کا مطالبہ کریں
جو 11 مئی 2012 کو حکومتی ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا ہوئے تھے

 

20 من رمــضان المبارك 1442هاتوار, 02 مئی 2021م

 

 یہاں کلک کریں

 

CMO line divider

Naveed logo FaceBook Copy

 

CMO line divider

 

2

 

CMO line divider

 

 

Old Camp en Copy

 

Last modified onمنگل, 11 مئی 2021 04:30

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک