عراقی حکومت کی نااہلی کی اصل وجہ سرمایہ دارانہ نظام اور قابض کفار کی اطاعت و وفاداری ہے
- Published in پریس رلیز
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
عراقی حکومت کی نااہلی کی اصل وجہ سرمایہ دارانہ نظام اور قابض کفار کی اطاعت و وفاداری ہے
چند دن قبل عراقی حکومت کا قابض کافر امریکی انتظامیہ کی اطاعت کرنے کے خلاف لوگوں کا ایک گروہ بغداد میں سڑکوں پر نکل آیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ اور پڑھے لکھے معززین حکومت کی دھوکہ پر مبنی پالیسیوں کے خلاف نکلے ۔ یہ وہ پالیسیاں ہیں جو لوگوں کی خواہشات اور مفادات کا استحصال کرتی ہیں لیکن یہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا تھا اگر کچھ دنیا دار علماء نے فتوے نہ دے رکھے ہوتے جو اس حکومت کے حق میں بیانات دیتے ہیں اور لوگوں کو اس بات پر راضی کرتے ہیں کہ وہ اس حکومت کو ووٹ دیں تا کے اسے قانونی حیثیت حاصل ہو اور ان لوگوں کے ذریعے عوام کو بےوقوف بنایا جائے جو امریکی ٹینکوں پر بیٹھ کر آئے ہیں۔




