المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 3 من ذي القعدة 1446هـ | شمارہ نمبر: 40 / 1446 |
عیسوی تاریخ | جمعرات, 01 مئی 2025 م |
پریس ریلیز
پاکستانی وزیر دفاع کا اعتراف:” ہم نے تین دہائیوں تک امریکہ کے گندے کام کیے۔“
تو اب خاموش رہنے والوں کے پاس کیا عذر باقی رہ گیا ہے؟!
ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی امریکہ اور برطانیہ کی خاطر مسلح گروہوں کو سپورٹ کرنے، انہیں تربیت دینے اور فنڈنگ فراہم کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا: "ہم تقریباً تین دہائیوں تک امریکہ اور مغرب کے لیے، بشمول برطانیہ، یہ گندے کام کرتے رہے۔ ہمیں اس وقت احساس نہیں ہوا کہ یہ غلطی تھی۔ ہم اس کی وجہ سے نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اگر ہم سوویت یونین کے خلاف جنگ میں شامل نہ ہوتے، اور بعد میں 9/11 کے واقعات کے بعد والی جنگ میں شریک نہ ہوتے، تو پاکستان کا ریکارڈ کامیابیوں سے بھرا ہوا ہوتا۔"
اور یہ سب کہتے ہوئے اس وزیر کے چہرے پر پشیمانی کی رمق بھی نہیں تھی، جو اس نظام کی نمائندگی کر رہا ہے۔ عملاً اس نے یہ تسلیم کیا کہ پاکستان پر متواتر حکومت کرنے والی حکومتوں کی حیثیت درحقیقت کفار کے استعماری مفادات کے لیے "گندا کام" کرنے والے آلہ کاروں سے زیادہ کچھ نہیں۔ یہ اعتراف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ حکمران اس امت میں سے نہیں، بلکہ یہ اس امت کیلئے اجنبی ہیں، بلکہ امت کے دشمنوں کے مفادات کی حفاظت کے لیے نصب کردہ ایجنٹ ہیں، اور مسلمانوں کے خون کے سوداگر ہیں۔
امت کے دفاع کی ذمہ داری سنبھالنے والے وزیر کا یہ شرم ناک اعتراف ان حکمرانوں کی حقیقت کی قلعی بھی کھول دیتا ہے۔ یہ بھیڑیے ہیں جو چرواہوں کے بھیس میں امت پر ٹوٹ پڑنے کے لیے کمین گاہ میں بیٹھے ہیں۔ سب سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اسے ان غداریوں کا اعتراف کرتے ہوئے کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی، اور نہ ہی وہ ان مسلمانوں کے جذبات کی پروا کرتا ہے جنہوں نے یہ سمجھ کر قربانیاں دیں کہ وہ اسلام کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ امریکہ اور برطانیہ کی خدمت میں استعمال ہوئیں! سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہ کھلا اعتراف اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ شخص اب بھی اقتدار میں ہے، بے حس، بے خوف اور مسلمانوں کے خون سے ہونے والی غداری کی سزا سے محفوظ۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
سچائی اب عیاں ہو چکی ہے، اب انکار، تاویل یا بہانہ بازی کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ تمہارا دشمن صرف امریکہ، برطانیہ اور ہندوستان ہی نہیں، بلکہ یہ پاکستانی نظام اور اس کی متواتر حکومتیں بھی ہیں، جنہوں نے تمہیں صرف غربت، ذلت اور صلیبیوں و ہندوؤں کے سامنے رسوائی ہی نہیں دی، بلکہ اللہ کے غضب کو بھی دعوت دی ہے۔ انہوں نے اللہ کے نازل کردہ احکام کے بجائے غیر کے قوانین سے حکومت کی، امت سے غداری کی، اور اللہ عز وجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں کی خدمت کی۔ اب کسی کے پاس کوئی عذر باقی نہیں۔ اگر تم اس نظام کے خلاف خاموش رہے، تو تم بھی اس کے جرائم میں شریک ہو۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
»وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَأْمُرُنَّ بِالمَعْرُوفِ، وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ المُنْكَرِ، أَوْ لَيُوشِكَنَّ اللهُ أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عِقَابًا مِنْهُ، ثُمَّ تَدْعُونَهُ فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ»
” اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تمہیں ضرور بالضرور نیکی کا حکم دینا ہوگا اور برائی سے روکنا ہوگا، ورنہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب نازل کر دے گا، پھر تم اسے پکارو گے، مگر وہ تمہاری دعا قبول نہیں کرے گا۔“ ]ترمذی[
اے پاکستانی فوج کے مخلص افسرو!
تم کب تک اس استعماری نظام کے خلاف خاموش رہو گے جو کھلم کھلا اعتراف کرتا ہے کہ اس نے تمہیں امریکہ کے احکامات کی تکمیل کے لیے گندا کام کرنے میں استعمال کیا؟ کیا تم امریکہ کی جنگوں کے لیے کرائے کے سپاہی ہو، یا اسلام کے محافظ؟! ثابت کرو کہ تم اس غدار نظام اور اس کے خیانت آمیز قیادت کا حصہ نہیں ہو۔ ان بھیڑیوں کو اقتدار سے ہٹاؤ اور اسلام اور اس کے لوگوں کی حمایت کرو۔ تمہارے سامنے حزب التحریر اور اس کے عظیم عالم اور راہنما عطاء بن خلیل ابو الرشتہ موجود ہیں، ان کے ہاتھ پر بیعت کرو، سنو اور اطاعت کرو تاکہ راشدہ خلافت قائم ہو جو اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق حکومت کرے، امت کو متحد کرے، اور فلسطین، کشمیر اور تمام مسلم ممالک کو مغربی تسلط سے آزاد کرائے۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، اور غداروں نے اپنی بے شرمی کی انتہا کر دی ہے۔ یا تو تم انہیں ہٹاؤ گے، یا پھر اللہ عزوجل کے سامنے اپنی خاموشی کے بارے میں جواب دہ ہو گے۔ اور تمہاری خاموشی ان کے جرائم کی تائید ہے۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ، يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا، وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا، فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا﴾
”جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کیے جائیں گے، وہ کہیں گے: کاش! ہم نے اللہ کی اطاعت کی ہوتی اور رسول کی فرمانبرداری کی ہوتی۔ اور وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! ہم نے تو اپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی، تو انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا۔“ ]سورہ الاحزاب: 66-67[
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |