شدید گرمی سے سیکڑوں ہلاکتوں نے راحیل-نواز حکومت کی مجرمانہ غفلت کو بے نقاب کر دیا
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
جمہوریت کو ہٹاؤ، خلافت کو لاؤ
کراچی بالخصوص اور پورے سندھ میں ہفتے کے دن 20 جون 2015 سے اب تک چار سو پینتالیس افراد گرمی لگنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس قلیل وقت میں اس قدر بڑی تعداد میں ہلاکتیں صرف شدید گرمی کی وجہ سے نہیں ہوئیں بلکہ اس کی وجہ بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران بھی ہے۔




