اسلام کی حکمرانی کے لیے حکومت ہاتھ میں لینے کا شرعی طریقہ نصرۃ ہے ...
- Published in آرٹیکل
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
... اور یہ اہل قوت کی ذمہ داری اور اجرعظیم کا باعث ہے
بحیثیت مسلمان ہم جب بھی نصرۃ کا لفظ سنتے ہیں ، ہمارے ذہنوں میں رسول اکرم ﷺ کا کردار ایک مثال بن کر اُبھرآتا ہے۔ آنحضرت ﷺ عرب کے قبائل سے حمایت وحفاظت اور نصرت کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو ان قبائل پر پیش کرتے تھے۔ آپ ﷺ کی سیرت میں اس کا تذکرہ موجود ہے۔ لہٰذا یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ نصرۃ کے حقیقی معنی کیا ہیں؟ یعنی نصرۃ کیا ہے؟ کون اس کو طلب کرتا ہے ؟ یہ کس سے طلب کی جاتی ہے ؟ اس کا مقصد کیا ہوتاہے؟