خبر اور تبصرہ: جبری گمشدگی جبر کی حکمرانی، جمہوریت کا شاخسانہ ہے
- Published in آرٹیکل
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
خبر: 16 جنوری 2017 کو وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کے پاس اسلام آباد اور پنجاب سے 5 افراد کی جبری گمشدگی پر کسی پیش رفت کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے۔ وزیر مملکت کو ان پانچ افراد کی جبری گمشدگی پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ وزیر مملک نے کہا کہ سلمان حیدر سمیت چار افراد کی جبری گمشدگی کی تفتیش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے فون ریکارڈ کو دیکھا گیا ہے لیکن اب تک تفتیش میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ سینٹ کے چیرمین رضا ربانی نے کہا کہ، “اگر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے تو یہ بہت ہی خوفناک صورتحال ہے۔